7 جون، 2015، 10:32 AM

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 22 معاہدوں پر دستخط

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان  22 معاہدوں پر دستخط

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان سرحدکے تنازعے کوختم کرنے کے لیے علاقے کے لین دین کاتاریخی معاہدہ ہواہے جس میں 150 بستیاں شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان سرحدکے تنازعے کوختم کرنے کے لیے علاقے کے لین دین کاتاریخی معاہدہ ہواہے جس میں 150 بستیاں شامل ہیں۔

ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی ہفتے کو 2روزہ دورے پرڈھاکہ پہنچنے کے بعد سب سے پہلے1971کی جنگ میں مارے جانے والوں کی یادگار دیکھنے گئے۔ ڈھاکہ میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی موجودگی میں بھارت کی جانب سے سیکریٹری خارجہ ایس جی شنکراور ان کے بنگلہ دیشی ہم منصب شاہدالحق نے معاہدوں پر دستخط کیے۔ دونوں ممالک نے کل 22معاہدوں پردستخط کیے ہیں۔

ان میں باہمی تجارت کوبڑھانے، تجارت کے عدم توازن میں کمی، بنگلہ دیش میں سرمایہ کاری اورایک دوسرے کے ساتھ رابطے بڑھانے کے معاہدے شامل ہیں۔ اس سے پہلے دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم مودی نے بنگلہ دیش کو 20کروڑ امریکی ڈالرکی مدددینے کے ساتھ ہی 2ارب ڈالرکی کریڈٹ لائن شروع کرنے کابھی اعلان کیاہے۔

خیال رہے کہ بھارت بنگلہ دیش کے درمیان 4ہزار کلومیٹر طویل سرحدپر تقریباً ڈیڑھ سو بستیاں ایسی ہیں جہاں کے باشندوں کوکسی ملک کی سرکاری سہولتیں حاصل نہیں ہیں۔ دونوں ممالک اب ان خطوں کاتبادلہ کریں گے اوروہاں کے رہائشیوں کوانتخاب کاحق حاصل ہوگا کہ وہ کہاں رہیں گے۔

News ID 1855639

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha